8 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے کہا ہے کہ عالمی کلچر و ثقافت میں ایشیاء کا اثر و رسوخ بڑھانے کےلئے ایشیائي ممالک کو زیادہ سے زیادہ باہمی ثقافتی تعاون کرنا چاہۓ۔

ابنا: محمد رضا رحیمی نے آج تہران میں ایشین فورم برائے تعاون وگفتگو کے پہلے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس فورم کو رکن ممالک کی توانائیوں کو بڑھانے اور بین الاقوامی مسائل کے حل کے سلسلےمیں اہم اور موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک غیر سیاسی تنظیم کی حیثیت سے ایشین فورم برائے تعاون و گفتگو کے اندر عالمی سطح پر ایشیا کی پوزیشن مضبوط بنانے اور عالمی کلچر وثقافت پر اپنے اثرات مرتب کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت پائي جاتی ہے۔ اور ایران نے بھی عالمی سطح پر ایشین کلچر و ثقافت کے اثرات کا دائرہ بڑھانے کے لۓ اس طرح کے تعاون کی پیش کش کی ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169